نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو کشمیر الیکشن پر فوکس کرنے کی ہدایت کردی  

12:31 PM, 28 Jun, 2021

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پارٹی قائد نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں آزاد کشمیر انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قائد نواز شریف نے شہباز شریف کو کشمیر الیکشن پر فوکس کرنے جبکہ حکومت کے خلاف اپوزیشن اتحاد کو بھی مضبوط کرنے کی ہدایت کی۔

نواز شریف نے ہدایت کی کہ کشمیر الیکشن میں شہباز شریف اور مریم نواز مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں۔ دونوں رہنما الگ الگ عوامی اجتماعات سے خطاب کریں۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنما عوامی اجتماعات سے حکومت کی کشمیر پالیسی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کو ہدف تنقید بنائیں۔

دونوں رہنماؤں میں تبادلہ خیال کیا گیا کہ حکومت نے بجٹ سے پیٹرول سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی چیزوں میں اضافہ کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔

مزیدخبریں