کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں کے حملے میں فرینٹئر کانسٹبلری (ایف سی) کے سپاہی کفایت اللہ شہید ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وطن کے دشمن ناپاک دہشتگردوں نے ہوشاب کے قریب شپک میں حملہ کیا۔ ایم 8 پر واٹر باؤزر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا۔
شہید ایف سی اہلکار کا تعلق سبی سے بتایا جا رہا ہے۔ دہشتگردی کے واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک دشمن عناصر اور دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے پاکستان کی فورسز کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، ہم ہر قیمت پر ناپاک دشمن کے عزائم کو ناکام بنائیں گی۔