نامور ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اہم سیاسی رہنما سے شادی کر لی

11:00 AM, 28 Jun, 2021

لاہور: پاکستان کی نامور ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اہم سیاسی رہنما سے شادی کی تصدیق کر دی ۔

نجی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ہے تاہم انہوں نے اپنے شوہر کا نام بتانے سے معذرت کر لی ہے ۔

ٹک ٹاک اسٹار نے مزید کہا کہ وہ ایک خاص موقع پر اپنے شوہر کا نام اپنے چاہنے والوں کو بتائیں گی ۔

واضح رہے کہ کچھ دن پہلے حریم شاہ نے انسٹاگرام پر اپنے ہاتھوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا تھا ۔ ٹک ٹاک اسٹار نے تصویر کے کیپشن میں الحمد اللہ لکھا تھا لیکن یہ نہیں بتایا تھا کہ انہوں نے تصویر میں جن کا ہاتھ تھاما ہوا تھا وہ کون ہیں ، بعد میں ٹک ٹاک اسٹار نے اُس پوسٹ کو ڈیلیٹ کرکے سب کو حیران کر دیا تھا ۔

مزیدخبریں