کورونا ویکسین کا خوف، بھارتی شہری بیوی کو ساتھ لے کر درخت پر چڑھ گیا  

10:29 AM, 28 Jun, 2021

نئی دہلی: دنیا میں ایسے لوگ بڑی تعداد میں اب بھی موجود ہیں جو کورونا ویکسین لگوانے سے خوفزدہ ہے، اس کی تازہ مثال بھارت میں سامنے آئی ہے جہاں ایک شخص ویکسین لگوانے کے ڈر سے درخت پر چڑھ گیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ایک نواحی گاؤں میں پیش آیا جہاں عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکے لگانے کا کیمپ لگایا گیا تھا۔

گاؤں والوں کی باری باری ویکسی نیشن کی جا رہی تھی۔ اس موقع پر تمام ریکارڈ کرتب کرکے تمام لوگوں کو لائن میں لگا کر انھیں بلایا جا رہا تھا۔

خبریں ہیں کہ مذکورہ شخص کی باری آئی تو وہ اس قدر خوفزدہ ہوا کہ وہاں سے بھاگ کر ایک درخت پر چڑھ گیا اور راش کارڈ بھی اپنے ہمراہ لے گیا تاکہ اس کی اہلیہ کو بھی ویکسین نہ لگ سکے۔

یہ انڈین شہری شام تک درخت پر چڑھ کر بیٹھا رہا، گاؤں کے لوگوں اور طبی عملے نے اس کا ڈر ختم کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ ٹس سے مس نہ ہوا اور اپنی بات کر قائم نہ ہوا، بالاخر تھک ہار کر میڈیکل عملہ وہاں سے چلا گیا۔

سوشل میڈیا پر جب یہ خبر وائرل ہوئی تو میڈیکل افسروں کی ایک ٹیم نے گاؤں کا دورہ کرکے اس شخص کو راضی کیا کہ اسے کورونا ویکسین لگوانے سے کچھ نہیں ہوگا، اگر وہ چاہتا ہے کہ اس وبائی مرض سے محفوظ رہے تو اسے چاہیے کہ وہ اپنی ویکسی نیشن کروا لے۔

خبریں اس انڈین شہری نے حامی بھری ہے کہ وہ ضرور کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگوا لے گا۔

مزیدخبریں