عائشہ ملک نے تنقید کرنے والے صارف کو آڑے ہاتھوں لے لیا

10:30 AM, 28 Jun, 2020

اسلام آباد : اداکارہ عائشہ ملک نے تنقید کرنے والے صارف کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اداکارہ نے حال ہی میں اپنے شوہر عقبی ملک اور بیٹی ماہ نور کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں انہوںنے اپنی بیٹی کا چہرہ ظاہر نہیں کیا جس ہر ایک صارف نے کہاکہ وہ دوسروں کے بچوں اور اپنے بھانجے بھجتوں کی تصویر ظاہر کرنا پسند کرتی ہیں جبکہ اپنی بیٹی کے لئے ان کا معیار دوہرا ہے جس پر اداکارہ نے صارف کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے لکھاکہ”بھانجے بھجتوں کی تصویر شیئر کرنے میں ان کے والدین کو کوئی اعتراض نہیں ہے تو آپ کو کوئی اعتراض کیوں .

اپنی طرف سے کوئی بڑا پوائنٹ مارا ہے آپ نے جس پر میرا جواب سن کو آپ کافی مایوس ہوئی ہوں گی آئندہ کمنٹ کرتے ہوئے خیال رکھیے گا۔

مزیدخبریں