اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کو فون کیا ،دونوں رہنماﺅں نے وفاقی بجٹ 2020-21 کو مسترد کرنے پر اتفاق کیا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کو فون کیا ،دونوں رہنماﺅں نے بجٹ کو مسترد کرنے پر اتفاق کیا۔
بلاول بھٹو زرداری اور اسفند یار ولی نے کرونا وائرس کی وبا کو قابو کرنے میں حکومتی نااہلی پر تشویش کیا ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کی حکومت پر سے عوام کا اعتماد ختم ہوچکا ہے، کوئی شعبہ ایسا نہیں کہ جہاں حکومت نے اپنی نااہلی کے ریکارڈ قائم نہ کئے ہوں، حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ غریب آدمی تباہ ہورہا ہے اور عمران خان کو آئین پر تنقید سے فرصت نہیں، راتوں رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مافیا کو فائدہ پہنچایا گیا، انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام میں مزید مایوسی پیدا ہوگئی ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اسفند یار ولی کے درمیان آئندہ ہفتے ہونے والی اے پی سی کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ۔