معروف ہدایتکار کرن جوہر نے اپنی نئی فلم دوستانہ ٹو بنانے کا اعلان کر دیا

معروف ہدایتکار کرن جوہر نے اپنی نئی فلم دوستانہ ٹو بنانے کا اعلان کر دیا
کیپشن: image by Twitter

ممبئی : بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر نے اپنی نئی فلم دوستانہ ٹو بنانے کا اعلان کر دیا ہے جس میں کارتک آریان اور جھانوی کپور جلوہ گر ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ہدایتکار کرن جوہر نے اپنی نئی فلم کا اعلان کر دیا ہے اور ساتھ ہی کہا ہے کہ وہ آئندہ فلموں میں نئے چہروں کے متعارف کروائیں گے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کرن جوہر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ بہت جلد دوستانہ ٹو پر کام شروع کرنے والا ہوں ، فلم میں کارتک آریان اور جھانوی کپور جلوہ گر ہوں گے ۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ سٹار کارتک آریان اور جھانوی کپور اپنی اپنی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ، کرن جوہر کے مطابق وہ فلم میں تیسرے کردار کی بھی تلاش میں ہیں ۔