ممبئی : بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی فتح کے بعد بھارت سے شکست پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے پاکستانی ٹیم کی ورلڈ کپ میں ناقابل شکست نیوزی لینڈ کی ٹیم سے فتح کے بعد بھارت سے شکست پر ان کو تنقید کا نشانہ بنانے والے شائقین کو کرار جواب دیتے ہوئے انگریزی میں "incredible leveler"کا لفظ استعمال کیا۔
واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت سے میچ سے قبل ثانیہ مرزا اپنے خاوند پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ قریبی نائٹ کلب میں گئی تھیں اور اس کے اگلے دن بھارت سے میچ سے شکست کے بعد شائقین نے ثانیہ اور شعیب کو دونوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد ثانیہ مرزا نے جواب دیا کہ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی امی یا ڈائٹ پلانر نہیں ہوں کہ وہ میری وجہ سے بھارت سے میچ ہار گئے ۔