سونے کی قیمت میں ریکارڈ  کمی

09:42 PM, 28 Jun, 2019

کراچی:سونے کی قیمت میں ریکارڈ  کمی ، فی تولہ سونے کی قیمت  1900 روپے کم ہو کر 79ہزار 600 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1628 روپے کمی ہو ئی ہے۔  

تفصیلات کے مطابق،ملک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا اثر سونے کی قیمت پر بھی دیکھا گیا، صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے سونے کی ایک تولہ قیمت میں 1900 روپے کی کمی کر دی جس کے بعد نئی قیمت 79 ہزار 600 روپے ہو گئی، 10 گرام سونے کی قیمت 1628 روپے کی کمی سے 68 ہزار 244 روپے ہو گئی۔

یادرہے کہ گزشتہ دن سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس سے سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 81 ہزار 500 پر چلا گیا تھا۔   

مزیدخبریں