بلاول بھٹو شادی کیلئے راضی ہو گیا ، یہ عمر پوتے پوتیوں کو کھیلانے کی ہے:آصف زرداری

09:29 PM, 28 Jun, 2019

اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اپنے پائوں پر کھڑا ہو گیا اور شادی کے لیے بھی راضی ہو گیا ہے ، اب مجھے کوئی پرواہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے پارلیمنٹ میں مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گیا ہے۔اب مجھے کوئی پرواہ نہیں ، بلاول بھٹو نے سیاسی محاذ مکمل طور پر سنبھال لیا ہے ، اب آرام کرنا اور اپنی زمینیں سنبھالنا چاہتا ہوں۔

آصف زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو شادی کیلئے بھی مان گئے ، ان کیلئے لڑکی بھی ڈھونڈنی ہے ، اب یہ عمر پوتے پوتیوں کے ساتھ کھیلنے کی ہے , انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے پاس اب اپنے لئے وقت نہیں ہے ،  بلاول بھٹو کیلئے لڑکی ڈھونڈنے کا کام ہمیں کرنا پڑے گا۔

مزیدخبریں