عالمی امن مشن میں تعینات پاک فوج کی میجر فوزیہ پروین کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

08:07 PM, 28 Jun, 2019

لاہور : عالمی امن مشن میں تعینات پاک فوج کی میجر فوزیہ پروین کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، تصویر اقوام متحدہ کے سائپرس مشن کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ۔


اقوام متحدہ کے مطابق میجر فوزیہ پروین کی یہ تصویر اس وقت لی گئی جب وہ بفرون میں معمول کے گشت پر تھیں ، میجر فوزیہ پروین کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور انہیں خوب سراہا جا رہا ہے ، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے بھی پاک فوج کے ان جوانوں پر فخر کا اظہار کیا جو عالمی امن کے لیے کام کررہے ہیں.

ان کا اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہنا تھا کہ ہمیں اپنی ان خواتین پر فخر ہے جو اقوام متحدہ کے مشن پر کام کررہی ہیں ، میجر فوزیہ پروین سائپرس میں گشت زون میں دیکھا گیا اور ان کے ساتھ اقوام متحدہ کی گاڑی بھی موجود ہے ۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بھی ٹوئیٹر پر اس بہادر بیٹی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی بیٹیوں پر فخر ہے جوکہ ملک کے لیے عالمی سطح پر خدمات انجام دے رہی ہیں ۔

مزیدخبریں