اسلام آباد : انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ نے ایمنسٹی سکیم کی مخالفت کر دی ہے ، آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ سکیم ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستانی حکومت کی جانب سے ایمنسٹی سکیم کی مخالفت کر دی ، حکام کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی سکیم کسی صورت ملکی معیشت کی بہتری میں کردار ادا نہیں کر سکتی ہے ۔
آئی ایم ایف کی کنٹری ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ ایمنسٹی سکیم کے حق میں بالکل نہیں ہیں ، سکیم دیانتدار ٹیکس گزاروں کے ساتھ نا انصافی ہے ، پوری دنیا کے تجربات سے ثابت ہوا کہ ایمنسٹی سکیم نقصان دہ ہے ۔