مٹیاری: وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ٹڈی دل کےحملےسےفصلوں کوبچانےکےلئےہرممکن اقدامات کئےجائیں،ٹڈی دل کےخلاف اسپرےکیلئےٹیموں کومستقل طورپرمامورکیاجائے۔ مرادعلی شاہ کو کمشنرحیدرآبادنےٹڈی دل کےحملےاورفصلوں کوپہنچنےوالےنقصانات پربریفنگ دی ۔
تفصیلات کے مطابق ،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نارامیں جب شکایت ملی تھی اسی وقت پلانٹ پروٹیکشن کواطلاع دی تھی،پلانٹ پروٹیکشن ڈویژن ذوالفقار علی بھٹو نے بنایا تھا، پلانٹ پروٹیکشن ڈویژن کےلئےاس وقت17جہازخریدےگئےتھے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے پوری کوشش کررہےہیں ، اس چیز کو کنٹرول نہ کیا تو تباہی پھیل سکتی ہے، وفاقی حکومت نے665ارب اس سال دینےکاکہاتھا،505ارب دےچکےہیں، 140 ارب دینے ہیں امید ہے آج آجائیں گے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا ہمیں اتنے پیسے ملیں گے ، کم پیسےملنےکی وجہ سےڈویلپمنٹ اسکیم مکمل نہیں کرسکے،نان ڈویلمپنٹ سائیڈ پر کئی کٹ لگائے ہیں، کوئی بھی آسکتاہےہمارےپاس99ممبرہیں،پریشانی کی بات نہیں۔