راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت مشکل معاشی حالات کا سامنا ہے اور قومی اہمیت کے امور پر کھل کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔ معاشی خودمختاری کے بغیر ملکی استحکام ممکن نہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی معیشت پر سیمینار منعقد ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی کامیابی کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا اور اب ذمہ داریاں نبھانے کی ضرورت ہے۔ وقت آ گیا ہے سب کو ایک قوم بن کر سوچنا ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ ملک کو مشکل معاشی حالات کا سامنا ہے اور معاشی خودمختاری کے بغیر آزادی کا کوئی تصور نہیں۔ قومی اہمیت کے امور پر کھل کر بات کرنے کی ضرورت ہے۔