ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹیکس وصولی کا کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے:فردوس عاشق اعوان

11:57 AM, 28 Jun, 2019

اسلام آباد : وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ٹیکس وصولی کے قومی فرض کو تحریک کی شکل دینے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے، پاکستان کو خود انحصاری کی منزل سے ہمکنار کرنے کی جانب عملی قدم کپتان نے اٹھایا، حب الوطنی اسے کہتے ہیں۔

اپنے ٹویٹس میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ ہم قوم بن کر محتاجی کی دلدل سے نکلنے کی جدوجہد کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سیاسی نہیں قومی مفاد میں جرات مندانہ فیصلے کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالف بھی تسلیم کررہے ہیں کہ اس کڑی دھوپ سے ایک بار ہم ہمت، حوصلے اور استقامت سے گزر گئے تو روشن مستقبل ہماری منزل ہوگا۔

مزیدخبریں