اسلام آباد: پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کی ٹیم نے سعدیہ امام سے ان کی جانب سے لگائے گئے الزام کا ثبوت مانگ لیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ دنوں سعدیہ امام نے وسیم بادامی کے شو میں شرکت کر کے اس بات کا انکشاف کیا کہ راحت فتح علی خان نے ان کے لکھے گئے گانے ”جیا دھڑک دھڑک جائے“کو بغیر اجازت گایا جس پر ان کی ٹیم نے کہا کہ اب جب ساری قوم راحت فتح علی خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے ملنے والی ڈاکٹریٹ کی ڈگری کی خوشیاں منا رہی ہے تو سعدیہ امام نے یہ دعویٰ کر دیا ۔
اتنے سالوں کے بعد اگر وہ یہ دعویٰ کر رہی ہیں تو وہ اس کا ثبوت پیش کریں ۔