اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ فتویٰ باز مولوی ہیں، ہمارے 75 فیصد مسائل کی وجہ علمائے سُو ہیں۔
فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ تمام طبقہ فکر کو اس رویے کے خلاف جہاد کرنا چاہیے۔ بلاول بھٹو اس اسٹینڈ پر تعریف کے مستحق ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اے پی سی میں مولانا فضل الرحمان کی تجویز مسترد کر دی تھی، جس میں انہوں نے ناموس صحابہ کا معاملہ اعلامیے میں شامل کرنے کا کہا تھا۔