اسلام آباد :چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستانی50لاکھ سے کم ترسیلات پر کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوگی ،چاہتے ہیں کہ صرف خالص آمدن پر ٹیکس لیا جائے گا، اب کوئی نان فائلر نہیں ہوسکتا جس پر ٹیکس لاگو ہے وہ ٹیکس دے گا ،کوئی ٹیکس دینے سے نہیں بچ سکتا، جس شخص کا نام ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں نہیں اس سے ہم دوگنا ٹیکس لیں گے ،اگر اس پر ٹیکس ودہولڈ ہوگا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔
چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم صرف آپ کو ٹیکس قوانین سے بچاتی ہے جبکہ یہ اثاثہ ظاہر کرنے کی سکیم آپ کو دیگر تمام قوانین سے بچاتی ہے ، اگر آپ کے پیسے دبئی میں ہیں لیکن آپ اس کی ٹریل نہیں دے سکتے تو آپ بھی اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں.
اگر کوئی ادارہ آپ کے خلاف تفتیش کر رہا ہے تو اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم آپ کو اس سے بھی کوریج دے گی ،لیکن اگر آپ دولت کما رہے ہیں ،بیرون ملک اور پاکستان میں بھی ٹیکس نہیں دیتے تو آپ کو پکڑ ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ اب کوئی نان فائلر نہیں ہوسکتا جس پر ٹیکس لاگو ہے وہ ٹیکس دے گا ،کوئی ٹیکس دینے سے نہیں بچ سکتا، جس شخص کا نام ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں نہیں اس سے ہم دوگنا ٹیکس لیں گے ،اگر اس پر ٹیکس ودہولڈ ہوگا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ ایف بی آر کے قانون اردو زبان میں بھی موجود ہیں ۔