شاہد کپور اور کیارہ کی نئی فلم کبیر سنگھ 100 کروڑ کلب میں شامل

12:29 AM, 28 Jun, 2019

ممبئی : بالی ووڈ سٹار شاہد کپور اور کیارہ کی نئی فلم کبیر سنگھ ریلیز کے پانچویں روز ہنڈرڈ کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سٹار شاہد کپور اور ہیروئن کیارہ کی نئی فلم کبیر سنگھ ہنڈرڈ کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ، فلم نے ریلیز کے پانچویں ہی روز 120 کروڑ روپے کما لیے ہیں ۔

مداحوں کی بڑی تعداد جوق در جوق فلم کو دیکھنے کے لیے آ رہی ہے ، سینما گھروں میں ٹکٹوں کے لیے رش لگا رہتا ہے ، شاہد کپور نے اپنی فلم کی کامیابی کا سہرا مداحوں

کے سر سجایا ہے ۔

مزیدخبریں