100 کے لوڈ پر 100 روپے کا بیلنس پائیں، کوئی ٹیکس نہیں کٹے گا

09:51 PM, 28 Jun, 2018

اسلام آباد:موبائل فون میں100 روپے کا چارج کرائیں 100 روپے کا بیلنس پائیں، کوئی ٹیکس نہیں کٹے گا، اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ایف بی آر اور ٹیلی کام کمپنیوں کے اجلاس میں موبائل فون کمپنیوں نے سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک ٹیکس نہ کاٹنے کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیئے:بہتر کارکردگی پر ہی ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل سکتے ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

موبائل کارڈ پر ٹیکس نہ کاٹنے کی 15 روز کی مدت آج رات بارہ بجے ختم ہورہی تھی ، ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ایف بی آر اور ٹیلی کام کمپنیوں کا اجلاس ہو اجس میں ٹیلی کام کمپنیوں کا سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک ٹیکس نہ کاٹنے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس میں موبائل کارڈ ٹیکس کٹوتی کے معاملے پرایف بی آر حکام نے بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف بی آر نے ٹیکس کٹوتی نہ کرنے کے لیے کمپنیوں کو کوئی ہدایت نہیں کی تھی، کمپنیوں نے ٹیکس نہ کاٹنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کیا۔

یہ بھی پڑھیئے:امریکا نے بھارت سے وجہ بتائے بغیر اچانک مذاکرات ملتوی کردیے

ایف بی آر حکام نے کہا کہ ادارہ اب بھی ٹیکس کاٹنے یا نہ کاٹنے سے متعلق کوئی ہدایت جاری نہیں کرے گا، ٹیلی کام کمپنیوں نے سپریم کورٹ کےاحکامات کی روشنی میں خود فیصلہ کرنا ہے، ٹیکس کٹوتی کے معاملے پر ٹیلی کام کمپنیاں ہی سپریم کورٹ میں جوابدہ ہوں گی۔

خیال رہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں نے 13 جون کو عبوری طور پر 15 روز کے لیے ٹیکس نہ کاٹنے کا فیصلہ کیا تھا اور موبائل کارڈ پر ٹیکس نہ کاٹنے کے15 روز کی مدت آج رات 12 بجے ختم ہورہی تھی۔
 

مزیدخبریں