لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آج لاہور سے انتخابی مہم کا آغاز کر رہا ہوں, لاہور پنجاب کا اور پنجاب پورے پاکستان کا فیصلہ کرے گا, پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ 25 جولائی کو ہوگا.
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بڑے بڑے نام تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں، مقابلے کیلئے کسی بھی پارٹی کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے، کارکنوں کی جدوجہد الیکشن مہم کو کامیاب بنائے گی۔ این اے 131 میں زبردست مقابلہ ہوگا، ولید اقبال این اے 131 کی مہم چلائیں گے، آخری گیند تک ہم نے مقابلہ کرنا ہے، ہمارا مقابلہ مال بنانے والوں کے ساتھ ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے منظور وٹو کے بیٹے اور بیٹی کو ٹکٹس جاری کر دیئے
لاہور میں داتا دربار پر حاضری کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ بابا فرید شکر گنج کے مزار پر سجدہ نہیں کیا بلکہ ان کی عقیدت کی وجہ سے بوسہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سجدہ صرف اللہ تعالیٰ کے لیے ہوتا ہے، مجھے ایک طرف طالبان خان اور دوسری طرف کافر کہا جا رہا ہے، عقیدت سے بوسہ دینے پر بھی کافر کہا جا رہا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: حاملہ ثانیہ مرزا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں
خیال رہے کہ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 پر عمران خان کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے ساتھ ہو گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں