عمران خان کی دربار پر سجدے کی ویڈیو منظرِ عام پرآنے کے بعد ریحام خان کا بیان بھی سامنے آ گیا

09:29 PM, 28 Jun, 2018

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی بابافرید گنج شکرؒ کے دربار پر حاضری دی تو درگاہ میں داخل ہونے سے پہلے انہوں نے دہلیز پر سجدہ کیا تو ویڈیو وائرل ہو گئی جس کے بعد بحث کا ایک طوفان برپا ہے اور ہر کوئی اپنی رائے دینے میں مصروف ہیں۔

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کیلئے میدان میں آ گئیں اور عمران خان کیخلاف کی گئی مختلف ٹوئیٹس کو ری ٹویٹ کیا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بھی عمران خان کے سجدے سے خوش نہیں ہیں۔

ریحام خان نے ایک ٹوئٹر صارف بلال عظمت کی جانب سے شیئر کی جانے والی عمران خان کی ویڈیو کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کروایا جس میں بلال عظمت نے لکھا تھا ”۔۔۔ نیازی صاحب کیلئے میں کہنا چاہتا ہوں کہ ہمیشہ کی طرح ان کے قوم و فعل میں تضاد ہے۔“

کامن مسلم نامی ٹوئٹر صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 

<

زبیر شاہ آغا نامی ایک ٹوئٹر صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ" اگر مزاروں پر سجدے کرنے سے کوئی وزیراعظم بن سکتا تو سہون شریف کے تمام چرسی وزیراعظم ہوتے" جسے بھی ریحام خان نے ری ٹویٹ کیا ۔

عمران کے حامی بھی اس بات پر ان سے ناراض ہیں اور کہتے ہیں کہ خان صاحب کچھ بھی کرنے سے پہلے سوچ لیا کریں کیونکہ بعد میں ہمیں جواب دینا پڑتا ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں