پی ٹی آئی نے منظور وٹو کے بیٹے اور بیٹی کو ٹکٹس جاری کر دیئے

08:17 PM, 28 Jun, 2018

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی پنجاب کے سابق صدر  منظور وٹو کے بیٹے اور بیٹی کو  پی پی 185 اور پی پی 186 کا ٹکٹ جاری کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق  پی ٹی آئی کے ترجمان  فواد چوہدری نے ٹکٹ جاری کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ منظور وٹو کے بیٹے جہانگیر وٹو اور بیٹی روبینہ شاہین کوپی پی 185 اور پی پی 186 کےٹکٹس جاری کئے گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نادرا نے دھاندلی کا توڑ نکا ل لیا
 
سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو خو داین اے 144 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے اور تحریک انصاف انہیں سپورٹ کرے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بلاول بھٹو نے انتخابی منشور پیش کر دیا
 
 واضح رہے کہ منظور وٹو سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر رہ چکے ہیں ،ان کے بارے میں اوکاڑ ہ میں مقامی طور پر یہ بات زبان زدعام ہے کہ جب وہ وزیر اعلیٰ پنجاب تھے تو ان کی فصلوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سپرے کیاجاتا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں


 

مزیدخبریں