ریاض اور جیزان میں اچانک ریت کا طوفان ،لوگوں میں خوف و ہراس

07:27 PM, 28 Jun, 2018

ریاض :موسم کی خرابی اکثر نہ صرف مشکل صورتحال پیدا کردیتی ہے بلکہ خوفزدہ بھی کردیتی ہے۔جمعرات کو الصبح سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں موسم کی ایسی سختی اس وقت دیکھی گئی جب اچانک ریت کا طوفان امڈ آیا ،جس نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا۔

 شہر جیزان اور ریاض میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور تیز ہواوں کےساتھ اڑتی ریت ،دھول مٹی سے جہاں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ،وہیں جہازوں کی روانگی اور ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ،ہوا میں اڑتی ریت اور مٹی کے باعث کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: امیدواروں کی گرفتاریوں نے شفاف انتخابات کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگا دیا،شہباز شریف
  

 اس ضمن میں سعودی محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شہری غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں، طوفان آئندہ ایک یا دو دن تک مسلسل جاری رہ سکتا ہے،موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھر وں سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بلاول بھٹو نے انتخابی منشور پیش کر دیا
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں