گرنے کی صورت میں اسمارٹ فون کو محفوظ رکھنے والا 'چالاک' کورمتعارف

06:11 PM, 28 Jun, 2018

جب بھی کسی شخص کا اسمارٹ فون ہاتھ سے چھوٹتا ہے، اس شخص کی چند لمحے کے لیے سانسیں ہی رُک جاتی ہیں، لیکن اب اس پریشانی سے نجات ملنے جارہی ہے اور اسمارٹ فون کی حفاظت کے لیے ایک منفرد قسم کا کور متعارف کروا دیا گیا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی ایلن یونیورسٹی میں انجینئرنگ کے طالب علم فلپ فرینزل نے اسمارٹ فونز کی حفاطت کے لیے ’ایکٹو ڈیمپنگ کیس‘(active damping case) متعارف کروایا ہے۔یہ کیس میٹل کے 8 کناروں پر مشتمل ہے جو موبائل فون کے گرنے کی صورت میں سینسر ایکٹو کرکے اس کے اسٹینڈ کھول دے گا۔

 نیچے دی گئی جف امیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی اسمارٹ فون گرنے لگا، فوری طور پر ڈیمپنگ کیس ایکٹو ہوا اور ایک اسٹینڈ کی صورت اختیار کرلی۔گرنے کے دوران ہی میٹل کے تمام کنارے آگے اور پیچھے دونوں طرف سے کھل جاتے ہیں یعنی موبائل جس طرف سے بھی گرے یہ خصوصی کیس اسے محفوظ کر دیتا ہے۔

ڈیمپنگ کیس ہر اسمارٹ فون کی حفاظت کے لیے بطور کور لگایا جا سکتا ہے جن میں سام سنگ، آئی فون اور دیگر قیمتی موبائل فون شامل ہیں۔

 

مزیدخبریں