فاروق ستار مشکل میں پھنس گئے،  نااہلی کی تلوار پھر لٹکنے لگی 

فاروق ستار مشکل میں پھنس گئے،  نااہلی کی تلوار پھر لٹکنے لگی 
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

فاروق ستار کی مشکلات کم نہ ہوسکیں،کراچی کے تینوں حلقوں سے الیکشن کے لیے نااہل قرار دینے کی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی ،ادھر سندھ ہائیکورٹ نے بلاول بھٹو کے کاغذات منظوری کے خلاف درخواست پر ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرایا جانے والا بیان حلفی طلب کرلیا۔

فاروق ستار مشکل میں پھنس گئے،  نااہلی کی تلوار پھر لٹکنے لگی، تینوں حلقوں سے الیکشن کیلئے نااہل قرار دینے کی درخواست دائر ، درخواست گزار اقبال کاظمی نے این اے 241 ، 245 اور 247 سے کاغذات بحالی کے خلاف اپیل دائرکردی ، کہتے ہیں فاروق ستار این آر او کے تحت بند ہونیوالے مقدمات میں تاحال  مفرور ہیں ، ان کے کاغذات مسترد کئے جائیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: 'حسن، حسین نواز کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان لانے کی منظوری دیدی'
  
ادھر سندھ ہائیکورٹ میں بلاول بھٹو کے کاغذات منظوری، کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی ، درخواست گزار کا موقف ہے کہ ریٹرننگ افسر نے بلاول کا ایف بی آر سے ریکارڈ طلب نہیں کیا، چیئرمین پیپلزپارٹی کو عام انتخابات میں حصہ لینے سے روکا جائے، عدالت نے بلاول بھٹو کا ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرایا گیا بیان حلفی پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نجی اسکولوں کو گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس وصول کرنے سے روک دیا گیا
  

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بطور پارٹی سربراہ آج اپنا پہلا منشور پیش کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں