ممبئی: بھارت کے شہر ممبئی میں ایک چھوٹا چارٹرڈ طیارہ گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ سمیت چط ہوگئے۔ ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ممبئی میں جوہو ایرو ڈروم سے اڑان بھرنے والا چارٹرڈ طیارہ سارووڈے نگر کے قریب لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔
رپورٹس کے مطابق تعمیراتی سائٹ پر گرنے والے طیارے میں آگ لگ گئی۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں پائلٹ، 3 مسافر او ایک راہگیر شامل ہے۔
#CharteredPlane crashes in #Mumbai - It was the Pilot who took a courageous decision. As soon as he got to know that engine has failed, he tried to land at a place which would result in min casualities. pic.twitter.com/UGiICizF8R
— Kirandeep (@raydeep) June 28, 2018
رپورٹس کے مطابق حادثے کا شکار 12 نشستوں والا یہ طیارہ اتر پردیش حکومت کا تھا جو 1995 سے استعمال کیا جا رہا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں