اداکارہ صباءقمر کے بولڈ فوٹو شوٹ نے ہنگامہ برپا کردیا

02:07 PM, 28 Jun, 2018

لاہور:پاکستان کی معروف اداکارہ صباءقمر جو کہ اپنے مخصو ص انداز اور جاندار اداکاری کی بدولت بہت کم عرصے میں شوبز انڈسٹری میں اپنا خاص مقام بناچکی ہے اور بھارتی فلم انڈسٹری میں ’ہندی میڈیم‘ سے کافی شہرت پائی کے بولڈ فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز 5 سال کے لئے نااہل

تفصیلات کے مطابق اداکار صباءقمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنا ایک فوٹو شوٹ اپ لوڈ کیا جس میں انہوں نے انتہائی مختصر لباس زیب تن کیا ۔جیسے ہی تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی نظروں کے سامنے سے گزری تو ایک ہنگامہ برپا ہوگیا اور انہوں نے اداکارہ کی خوب کلاس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے تنقید کے نشتر برسانا شروع کردیئے۔

یہ بھی پڑھیں:عدالت نے 24 بیویاں رکھنے والے شخص کو 6 ماہ کی سزا سُنا دی


مشرف نامی صارف نے اداکارہ کو طنزکا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ’آپ لوگو ں کی وجہ سے زینب جیسے واقعات ہوتے ہیں،شیم آن یو۔۔۔‘

ایک اور صارف زی فاری نے تو صباءقمر کے مسلمان ہونے پر سوال اٹھاتے ہوا پوچھا کہ ’کیا آپ مسلمان ہوں؟‘


خیال رہے کہ صباءقمر اس سے قبل بھی ایسے عجیب و غریب اور بولڈ فوٹو شوٹ کروا چکی ہیں اور اپنے بیانات کی وجہ سے کافی شہرت بھی رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فخر زمان نے انتخابات میں ووٹ سے متعلق اپنا فیصلہ سنا دیا

مزیدخبریں