سبی سے 5 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اور مواصلات کے آلات برآمد

10:53 AM, 28 Jun, 2018

راولپنڈی: پاک فوج کے تحت آپریشن رد الفساد جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے سبی میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سبی میں ہونے والے آپریشن کے دوران 5 مشتبہ دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز 5 سال کے لئے نااہل

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور مواصلات کے آلات برآمد ہوئے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل بھی بلوچستان کے مخلتف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کارروائیاں کی گئی ہیں جس کے نتیجے میں متعدد امن دشمنوں کو گرفتار کیا گیا۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں