اوٹاوا: کینیڈا کے ونسٹن بلیک مور کی 24 بیویاں اور 149 بچے ہیں. عدالت نے زیادہ بیویاں رکھنے کے جرم میں اسے 6 ماہ گھر میں نظر بند کرنے کی سزا سنادی۔
سپریم کورٹ آف برٹش کولمبیا نے ونسٹن بلیک مور کو کام پر جانے اور میڈیکل ایمرجنسی میں نکلنے کی اجازت بھی دی۔
مزید پڑھیں: بارش کی دیوی کو راضی کرنے کیلئے بھارت میں مینڈک کی شادی
اسی طرح کے ایک اور کیس میں ایک اور شخص کو پانچ بیویاں رکھنے پر 3 مہینے تک نظر بند کی سزا سنائی گئی۔
عدالت کا کہنا ہے کہ ان میں سے کچھ بیویوں کی عمر شادی کے وقت 15 سال سے کم تھی۔ عدالت نے دونوں مردوں کی 12 مہینے تک نگرانی کا بھی حکم دیا ہے۔
جسٹس شیری این ڈونگن نے واضح طور پر بتایا کہ بلیک مور کا 24 شادیاں کرنے کا فیصلہ ذاتی تھا۔ یہ اقدام ان کے عقائد سے تعلق نہیں رکھتا جب کہ اولڈر کے مذہبی عقائد کے مطابق ایسا ماضی میں ہوا کرتا تھا۔
علاوہ ازیں سزا کے دوران بلیک مور کو 150 گھنٹے اور اولڈر کو 75 گھنٹے کمیونٹی کے لیے بھی خدمات انجام دینا ہوں گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں