ایبٹ آباد: عید الفطر کے دوران ایبٹ آباد،نتھیاگلی،ایوبیہ اوردیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا رش رہا۔ عید کے دوران ایبٹ آباد میں سیاحوں کی ایک لاکھ گاڑیاں داخل ہوئیں ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد سید اشفاق انور نے اس حوالہ سے بتایا کہ ضلع ایبٹ آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی عید کے دوران چھٹیاں منسوخ کی گئی تھی۔ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے500ٹریفک پولیس کے اہلکار تعینات تھے۔وارڈن سسٹم کے تحت فراہم کئے گئے جدید سہولیات سے آراستہ موٹرسائیکل بھی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو فراہم کئے گئے تھے۔مری روڈ اورشاہراہ ریشم پر ٹریفک کا زیادہ رش دیکھا گیا۔ٹریفک پولیس اہلکار مستعدی سے ٹریفک کنٹرول کرتے رہے۔
ڈی پی او نے سیاحوں سے ٹریفک پولیس اہلکاروں سے مکمل تعاون کی اپیل اورٹریفک پولیس اہلکاروں کو بھی ہدایات جاری کیں تھیں کہ وہ سیاحوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔