سارو کنگولی نے کمبلے اور کوہلی کے تنازع کا اعتراف کر لیا

نئی دہلی: مایہ ناز کرکٹر اور بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی اعتراف کیا ہے کہ کپتان ویرات کوہلی اور کوچ انیل کمبلے کے درمیان کافی عرصے سے ذاتی چپقلش چلی آرہی ہے جسے درست انداز میں حل کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔

سارو کنگولی نے کمبلے اور کوہلی کے تنازع کا اعتراف کر لیا

نئی دہلی:© مایہ ناز کرکٹر اور بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی اعتراف کیا ہے کہ کپتان ویرات کوہلی اور کوچ انیل کمبلے کے درمیان کافی عرصے سے ذاتی چپقلش چلی آرہی ہے جسے درست انداز میں حل کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔
سارو گنگولی بھارتی کرکٹ بورڈ کی 3 رکنی ایڈوائزری کمیٹی کا حصہ ہیں جن کا کہنا تھا کہ چاہے کوئی بھی غلطی پر ہو لیکن کوہلی اور کمبلے کے درمیان جاری ذاتی تنازع کو فوری طور پر اور اچھے انداز میں حل ہونا چاہیئے۔
یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور کوچ انیل کمبلے کے درمیان چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہی چپقلش شروع ہوگئی تھی تاہم بھارتی بورڈ کی جانب سے ہر طرح سے اس پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی گئی تاہم اب گنگولی بھی اس پر بول پڑے ہیں۔