لکی مروت، عید کے ایام میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے

07:44 PM, 28 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

لکی مروت:  لکی مروت کے مختلف علاقوں میں عید کے ایام میں فائرنگ کے الگ واقعات میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے.

پولیس کے مطابق تھانہ شہید عصمت اللہ خان خٹک کے علاقے ٹاپ تختی خیل میں ہونے والی پہلی واردات میں ملزم نذیع اللہ نے قتل مقاتلے کی دشمنی کی بنا پر حنیف اللہ کوموت کی نیند سلادیا.  اسی تھانے کی حدود میں واقع گائوں زندی اکبر خان میں ملزمان رکمان اللہ اور عمر جان حفیظ اللہ کو موت کے گھاٹ اتار کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے .

تجوڑی کے علاقے خان کلے کے نزدیک ملزم ظہیر الدین کی فائرنگ سے عارف اللہ موت کی آغوش میں چلے گئے, ملزم اور مقتول کے مابین قتل مقاتلے کی دشمنی تھی. پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزیدخبریں