کولمبو: کرکٹ کی دنیا کے مایہ ناز سری لنکن باولر لسیتھ ملنگا سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر ایک سال کے لئے معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لسیتھ ملنگا سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے قائم کردہ خصوصی انکوائری پینل کے سامنے پیش ہوئے جہاں انہوں نے خود پر عائد الزامات کو تسلیم کیا اور معافی بھی مانگی جس کے بعد ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فاسٹ بولر کو ایک سال کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم چھ ماہ کی سزا معطل تصور کی جائے گی اور اگر اس عرصے کے دوران ملنگا نے دوبارہ کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی تو پھر ان پر سزا کا اطلاق ہوجائے گا۔ اس کے علاوہ ملنگا سے ایک ون ڈے میچ کی فیس کا 50 فیصد حصہ بطور جرمانہ بھی وصول کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ سزا کے باوجود وہ زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے اور ان کا نام 13 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا جاچکا ہے۔
لسیتھ ملنگا ایک سال کیلئے معطل
کولمبو: کرکٹ کی دنیا کے مایہ ناز سری لنکن باولر لسیتھ ملنگا سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر ایک سال کے لئے معطل کردیا۔
06:31 PM, 28 Jun, 2017