وینزویلا ، پولیس ہیلی کاپٹر سے سپریم کورٹ پر حملہ

کراکاس: وینزویلا میں پولیس ہیلی کاپٹر نے سپریم کورٹ پر حملہ کر دیا۔ ہیلی کاپٹر کو ایک فوجی افسر اڑا رہا تھا۔ صدر نکولس مدورو نے اسے دہشتگرد حملہ قرار دیا ہے۔

05:39 PM, 28 Jun, 2017

کراکاس: وینزویلا میں پولیس ہیلی کاپٹر نے سپریم کورٹ پر حملہ کر دیا۔ ہیلی کاپٹر کو ایک فوجی افسر اڑا رہا تھا۔ صدر نکولس مدورو نے اسے دہشتگرد حملہ قرار دیا ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ تفصیل کے مطابق ہیلی کاپٹر کو دارالحکومت کرراکاس کے مرکزی علاقے میں اڑیا جا رہا تھا جس میں بعد میں دھماکے کی آواز سنائی دیتی ہے۔واقع کے بعد صدر مدورو نے اپنے صدارتی محل سے خطاب میں کہا ہے کہ امن کے دفاع کیلئے اپنی تمام مسلح فوج کو فعال کر دیا ہے۔ادھر ہیلی کاپٹر اڑانے والے آسکر پیریز نے ایک بیان جاری کر کے لوگوں سے مجرمانہ حکومت کے خلاف کارروائیاں کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس واقعے میں کسی کے مارے جانے یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

مزیدخبریں