جے آئی ٹی کوڈرانے کی کوشش ہوئی توچپ نہیں بیٹھوں گا، عمران خان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے کرپشن چھپانے کیلئے والد اور بیٹوں اور بیٹی کو آگے کر دیا۔ وزیراعظم کیخلاف مجرموں والی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ ان کے پاس جے آئی ٹی کو بتانے کیلئے کچھ نہیں۔

05:12 PM, 28 Jun, 2017

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ مریم نوازجے آئی ٹی میں پیش ہونے جارہی ہیں جبکہ یہ نوازشریف کاقصورہے، جے آئی ٹی کوڈرانے یادھمکانےکی کوشش کی گئی توچپ نہیں بیٹھوں گا۔ یہ کون ہوتے ہیں جے آئی ٹی سے سوال کرنےوالے؟ صرف ایک کال دوں گا،قوم تیاربیٹھی ہے۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران اکیس برس میں برن یونٹس نہ بنا سکے، وزیراعظم کوبہاولپورکے علاوہ کوئٹہ اورپاراچناربھی جاناچاہیے۔
سربراہ تحریک انصاف کا  مزید کہنا تھا کہ پارا چنار اور کوئٹہ کا سانحہ عالمی سازش ہے۔ عراق جنگ کے بعد پاکستان نشانہ ہے۔ ہمیں ان سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ ملک میں فرقہ واراہ فسادات کرانے کی تیاری ہو رہی ہے۔ پاکستان ایسے واقعات سے نمٹنے کے لئے تیار نہ ہوا تو بڑا نقصان ہوگا۔

مزیدخبریں