جماعت اسلامی نے حکومت کو 10 مطالبات پیش کردیے

05:35 PM, 28 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی:جماعت اسلامی نے حکومت کو 10 مطالبات پیش کردیے۔ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان کمشنر آفس راولپنڈی میں مذاکرات جاری ہیں۔

جماعت اسلامی اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیاں کمشنر آفس  میں  مذاکرات کررہی ہیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوئی تو آج اسلام آباد کی طرف مارچ ہوگا۔حافظ نعیم الرحمان نے احتجاج ملک بھر میں پھیلانے کا بھی عندیہ دے دیا۔

جماعت اسلامی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ 500 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو 50 فیصد رعایت دی جائے، پیٹرولیم لیوی ختم، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 20 فیصد کمی کی جائے، سٹیشنری آئٹمز پر لگائے گئے ٹیکس فوری ختم کیے جائیں۔


دوسری جانب مذاکرات سے پہلے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بجلی پر ان کے تحفظات ہیں جہاں تک ممکن ہوا دور کریں گے۔

مزیدخبریں