کرم میں قبائل تصادم، 20 افراد جاں بحق 

01:11 PM, 28 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

پاراچنار:کرم میں قبائل تصادم  میں 20 افراد جاں بحق   ہوگئے۔ ضلع کرم کے دو قبائل کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق جھڑپوں میں اب تک 20 افراد جاں بحق اور 112 زخمی ہوگئے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین میں زمین کے تنازع پر تصادم شروع ہوا جس کے بعد مختلف علاقوں میں جھڑپیں شروع ہو گئیں۔


ذرائع کے مطابق پارا چنار اور صدہ شہر پر متعدد میزائل فائر کیے گئے ہیں جبکہ پارا چنار سے پشاور مین روڈ بھی ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔متاثرہ علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موجود ہے۔

مزیدخبریں