جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر رؤف حسن کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر رؤف حسن کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

اسلام آباد:جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر رؤف حسن کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

پی  ٹی آئی  کے رہنما رؤف حسن کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ایف آئی اے نے اسلام آباد میں ڈیوٹی جج مرید عباس کی عدالت میں پیش کر دیا۔ 

رؤف حسن اور دیگر کو 3 روز کے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سیدہ عروبہ کو بھی جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ سیدہ عروبہ کو گزشتہ روز ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں