کسی کی خواہش نہیں ہوتی  گھر چھوڑ کر راستوں پر بیٹھ جائے، ہم اپنی آواز بلند کرنے کیلئے دھرنا اور احتجاج کرسکتے ہیں:حافظ نعیم الرحمان

12:15 PM, 28 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  کاکہنا ہےکہ   کسی کی خواہش نہیں ہوتی  گھر چھوڑ کر راستوں پر بیٹھ جائے، ہم اپنی آواز بلند کرنے کیلئے دھرنا اور احتجاج کرسکتے ہیں۔  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان   نے دھرنے کے شرکا سئے خطاب میں کہاکہ   کسی کی خواہش نہیں ہوتی  گھر چھوڑ کر راستوں پر بیٹھ جائے، ہم اپنی آواز بلند کرنے کیلئے دھرنا اور احتجاج کرسکتے ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ غریبوں کا جینا دوبھر کردیا ہے،یہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام کا مسئلہ ہے، انہوں نے کم از کم تنخواہ 37ہزار رکھی ہے، بجلی کے بلوں کی ادائیگی کیلئے غریب آدمی یا تو چوری یا ڈاکہ ڈالے گا اور کیا کرسکتا ہے، میرے کارکنان عوام کی حق کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں جمہوری آزادی نہ ہو، لوگوں کو کوئی ریلیف نہ مل رہا ہو، پارلیمنٹ اپنے حصے کا کام نہ کرے، نیپرا جیسی ریگولیٹری اتھارٹیز کا کام صرف یہ رہ گیا ہو کہ حکومت کے ہر حکم پر سٹمپ لگانی ہے، تو ایسی صورتحال پرامن سیاسی مزاحمت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوتا، یہ احتجاج اور مزاحمت بھی آئین اور قانون کے مطابق ہے۔

ا نہوں نے کہاکہ بجلی کے بل شہریوں پر بم بن کر گررہے ہیں، ملک میں قرضوں سے جکڑا ہوا نظام ہے۔ انہوں نے مزدور کی کم سے کم دیہاڑی 37 ہزار رکھی ہے، شہباز شریف ان پیسوں میں ایک چھوٹے سے گھر میں رہنے والے غریب آدمی کا بجٹ بناکردکھادیں کہ وہ کیسے گزارا کرے گا، گیس اور بجلی کے بل ادا کرے گا، گیس نہیں ہوگی تو اسے ایل پی جی لانی پڑے گی۔

مزیدخبریں