جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے 

جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے 

راولپنڈی :جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے ۔

یاد رہے کہ جماعت اسلامی کا مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں بھاری ٹیکسوں کے خلاف راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے، دھرنے کے مقام پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے نائب امیر لیاقت بلوچ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی 
 ہے ۔

کمیٹی میں امیرالعظیم، فراست شاہ اور نصراللہ رندھاوا بھی شامل ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ حکومتی وفد کے ہمراہ جماعت اسلامی کے دھرنے کے مقام پر پہنچے جہاں ان کے ساتھ ڈاکٹر طارق فضل چودھری اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔

مصنف کے بارے میں