لاہور، کراچی ،اسلام آبا د:گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی ہے اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج سے بدھ تک ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بحیرہ عرب سے داخل ہونے والی مون سون ہوائیں 29 جولائی سے وسطی اور جنوبی حصوں تک پھیلنے کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے 31 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، 29 اور 30 جولائی کو کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ کردیا، موسلا دھار بارش سے ملک کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جبکہ شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کا بھی اندیشہ ہے۔اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کی جانب سے سیاحوں اور کسانوں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔