کراچی: ہیپاٹائٹس سیلف ٹیسٹ کٹس فراہم کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ ماہرین صحت نے ملک بھر میں ہیپاٹائٹس سیلف ٹیسٹ کٹس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ماہرین صحت کاکہنا ہےکہ شناختی کارڈ جاری کرنے سے پہلے ہیپاٹائٹس بی اور سی کا ٹیسٹ کروایا جائے۔ ہیپاٹائٹس بی اور سی آلودہ خون، سرنجز کے دوبارہ استعمال اور اسپتالوں میں غیر ذمے داری سے پھیل رہا ہے، پیدائش کے فوراً بعد بچوں کو ہیپاٹائٹس ویکسین بھی لگائی جائے۔
پی جی ایل ڈی ایس کے صدر ڈاکٹر شاہد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اندازاً ایک کروڑ 20 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس بی اور سی کا شکار ہیں، پاکستان کو مصر کی طرز پر پوری آبادی کی سکریننگ اور علاج کرنا ہوگا۔