کراچی    میں 24 گھنٹے کے لیے گیس کی فراہمی معطل

کراچی    میں 24 گھنٹے کے لیے گیس کی فراہمی معطل

کراچی:کراچی    میں آج گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق آج صبح 5 بجے سے پیر کی صبح پانچ بجے تک کیلئے متعدد علاقوں میں گیس کی فراہمی مکمل بند رکھی جائے گی جس کے دوران 24 انچ قطر کی 31 کلومیٹر کی طویل پائپ لائن کو سسٹم سے جوڑا جائے گا۔

پائپ لائن کو گیس سسٹم میں جوڑنے کیلئے 24 گھنٹے کی عارضی بندش کی جائے گی جس سے سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، منگھوپیر، قصبہ، اورنگی ٹاؤن اور نارتھ ناظم آباد کے تمام سیکٹرز اور بلاکس متاثر ہوں گے۔


ترجمان سوئی سدرن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں فیڈرل بی ایریا کے، گلبرگ، بفرزون، سائٹ انڈسٹریل ایریا، بلدیہ ٹاؤن، اتحادٹاؤن اور ماڑی پور کے تمام بلاکس بھی شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ گلشن معمار، احسن آباد، جہنجھار گوٹھ اور سائٹ سپر ہائی وے اور اطراف میں گیس کی فراہمی بھی معطل رہے گی۔

مصنف کے بارے میں