پی ٹی آئی اب اپنی کی گئی غلطیوں کا احساس کرے اور آگے چلنے کی بات کرے: مرادعلی شاہ

09:25 AM, 28 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  کاکہنا  ہے کہ  پی ٹی آئی اب اپنی کی گئی غلطیوں کا احساس کرے اور آگے چلنے کی بات کرے۔ وزیر اعلی مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ  پی ٹی آئی اب اپنی کی گئی غلطیوں کا احساس کرے اور آگے چلنے کی بات کرے۔

ان کاکہنا تھا کہ جو پی ٹی آئی کے ساتھ ہورہا ہے وہ پی ٹی آئی کا اپنا کیا دھرا ہے، پی ٹی آئی دور میں سیاستدانوں سے انتقامی کارروائیاں سب کے سامنے ہیں۔

پی ٹی آئی کبھی کہتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں کرنی اور کبھی کہتی ہے کہ بات ہی صرف اسٹیبلشمنٹ سے کرنی ہے۔پی ٹی آئی کو اپنی لائن کلیئر کرنا پڑے گی، تحریک انصاف کو خود کو سیاسی جماعت ثابت کرناہوگا، مخصوص نشستوں کے کیس میں پی ٹی آئی فریق نہیں تھی پھر بھی ریلیف دیا گیا۔

مزیدخبریں