ہیکرز سرگرم، سرکاری افسران کو اہم ہدایات جاری

ہیکرز سرگرم، سرکاری افسران کو اہم ہدایات جاری

اسلام آباد : ہیکرز ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ہیں ، اس وجہ سے سرکاری ملازمین کو  اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

کابینہ ڈویژن نے اس سلسلے میں باقاعدہ مراسلہ جاری ہے ۔ مراسلے کے مطابق ہیکرز کی جانب سے مختلف واٹس ایپ نمبرز اور جعلی ای میلز کے ذریعے ٹارگٹ کرکے سائبر حملے کیے جاتے ہیں۔

ہیکرز وائرس شدہ پیغامات بھیجنے کیلئے مختلف موبائل نمبرز اور ای میلز کاسہارا لیتے ہیں اور فیک ڈومین والے نمبرز سے ہیکرز وائرس کے ذریعے سائبر حملے کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔


ہیکرز مختلف سسٹمز تک رسائی کے لیے ایک سافٹ وئیر کا استعمال کر کے فائلز بھی بھیجتے ہیں۔ مراسلے میں نامعلوم نمبرز یا ای میل سے موصول فائلوں کو ڈاون لوڈ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے لیے فون نمبرز کے بارے میں بھی بتادیاگیا ہے جن کو استعمال کیاجارہا ہے۔

مصنف کے بارے میں