پیرس اولمپکس،میڈل کے حصول کی جنگ ، آسٹریلیا 3 گولڈ میڈلز کیساتھ ٹیبل پر سر فہرست آگیا

09:14 AM, 28 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

پیرس:آسٹریلیا 3 گولڈ میڈلز کیساتھ ٹیبل پر سر فہرست آگیا۔پیرس اولمپکس میں میڈلز کی دوڑ شروع ہوگئی اور پہلے روز آسٹریلیا 3 گولڈ میڈلز کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست آگیا جبکہ چین نے 2 گولڈ میڈل اپنے نام کیے۔
پیرس اولمپکس میں میڈلز کے حصول کی جنگ شروع ہوگئی، پیرس اولمپکس کا پہلا گولڈ میڈل چین نے اپنے نام کیا۔ چین کی ٹیم نے 10 میٹر ائیر رائفل میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ چین نے دوسرا گولڈ میڈل  سنکرونائزڈ تھری میٹر ڈائیونگ کے مقابلوں میں حاصل کیا۔ اس ایونٹ میں امریکہ نے سلور اور برطانیہ نے برانز میڈل حاصل کیا۔


مینز روڈ سائیکلنگ میں بیلجیم کا گولڈ میڈل اور آسٹریلیا نے انفرادی ٹائم ٹرائلز میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔
آسٹریلیا نے دوسرا گولڈ میڈل 400 میٹر فری اسٹائل میں جیتا۔ آسٹریلیا کی ٹائٹمس نے خواتین کی 400 میٹر فری اسٹائل میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ کینیڈا کی سمر میک انٹوش نے سلور اور امریکا کی کیٹی لیڈکے نے برانز میڈل جیتا۔

آسٹریلیا نے تیسرا گولڈ میڈل خواتین کی 4x100 ری لے میں اپنے نام کیا۔آسٹریلین ٹیم نے 3:28.92 کی ٹائمنگ کے ساتھ نیا اولمپک ریکارڈ بنایا۔خواتین کی 4x100 ری لے میں میں امریکہ نے سلور اور چین نے برانز میڈل جیتا۔اس گولڈ میڈل کے ساتھ آسٹریلیا 3 گولڈ میڈلز کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست آگیا۔

مزیدخبریں