چلاس سیاحت کے لیے جانے والوں کی گاڑی کوحادثہ، 8 افراد جاں بحق16 زخمی

09:34 PM, 28 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

چلاس:چلاس میں سیاحوں کی گاڑی الٹنے سے 8 افراد جاں بحق جب کہ 16  زخمی ہو گئے ہیں۔

 سیاحوں کی گاڑی الٹنے کا واقعہ چلاس کے علاقے  گیتی داس کے مقام پر پیش آیا، حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔ موٹر کار اور ہائی روف کی  ٹکر کی وجہ سے حادثہ پیش آیا،ہائی روف گہری کھائی میں گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی۔


نو زخمیوں اور ایک جاں بحق افراد کو آر ایچ کیو چلاس لایا گیا جب کہ 7 زخمیوں اور 7 جاں بحق افراد کو ناران کی طرف لے جایا گیا ہے۔

مزیدخبریں