مریدکے،بیکری میں سلنڈر دھماکے سے 11 افراد جھلس گئے

08:41 PM, 28 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

مریدکے:مریدکےمیں بیکری میں سلنڈر دھماکہ ہوا۔ مریدکے میں سلنڈر دھماکے میں   11افراد بری طرح جھلس گئے  اور  بیکری میں موجودکروڑوں کاسامان جل گیا ہے۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق مریدکےجی ٹی روڈ پر بیکری میں گیس سلنڈر زور دھماکے سے پھٹ گیا،جس کے نتیجے میں 11 افرادبری طرح جھلس گئے۔

 جن میں 4 کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکے کی آواز دوردورتک سنی گئی اور 3منزلہ بیکری مکمل طورپرتباہ ہوگئی۔

مزیدخبریں