وزیر اعظم  نیوٹرل اور تگڑا  ہونا چاہئے، اسحاق ڈار کا نام نہ ن لیگ نے دیا نہ ہی کوئی ڈسکشن ہوئی: فیصل کریم کنڈی 

08:30 PM, 28 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

 اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما  فیصل کریم کنڈی کاکہنا ہےکہ اسحاق ڈار ہویاکوئی سیاست دان  نیوٹرل اور تگڑا وزیر اعظم ہونا چاہئے۔ فیصل کریم کنڈی نے نجی ٹی وی پربات کرتے ہوئے کہاکہ اسحاق ڈار ہویاکوئی سیاست دان ہو  نیوٹرل اور تگڑا وزیر اعظم ہونا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ عوام جس مرضی کووٹ دے ،ایسا نہ ہوکہ ووٹ ایک پارٹی کوپڑیں اور گنے دوسری کے جائیں ۔میں اسحاق ڈار کے نام  کوڈسکس نہیں کرنا چاہتا ۔پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ الیکشن وقت پر ہونے چائیں ۔کے پی  میں  جوحکومت چل رہی ہے  پتہ نہیں  نگران ہے یا منتخب ۔نگران حکومت کو اختیارات دینے کے معا ملے پر پی پی کو اعتراض ہے۔امید ہے کہ ہم الیکشن کی طرف جارہے ہیں۔ 

انہوں نے  ایک سوال کے جواب میں کہاکہ  اسحاق ڈار کا نام نہ ن لیگ نے دیا نہ ہی کوئی ڈسکشن ہوئی۔ ہماری تین رکنی کمیٹی بنی ہے  اگلے ہفتے اس معاملے میں ن لیگ سے ملاقات ہوگی۔ 

مزیدخبریں